جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

پنجاب میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ ویو کا خطرہ، الرٹ جاری

datetime 8  اپریل‬‮  2025 |

لاہور( این این آئی)پنجاب میں موسم شدید گرم اور خشک ہونے کے بعد متعلقہ محکمے کی جانب سے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گرمی کی شدت میں بھی بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے اور دن کی طرح اب رات میں بھی گرمی بڑھ رہی ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 23ڈگری تک پہنچ گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 40ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔موسمیاتی ماہرین نے بتایا کہ 10اور 11اپریل کے درمیان لاہور اور پنجاب کے بعض اضلاع میں بادلوں کا سسٹم داخل ہوگا اور کم ہوائوں کے بادلوں کا سسٹم پنجاب میں داخل ہونے سے ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ لاہور اور پنجاب کے بعض اضلاع میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں قدر کمی آنے کی توقع ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر گائیڈ لائنز پر مبنی الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں ضلعی انتظامیہ کو کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں ماہ پنجاب میں درجہ حرارت میں 4سے 7ڈگری تک اضافے کا خدشہ ہے۔ بڑے شہر، میدانی علاقے اور خصوصاً جنوبی پنجاب کے اضلاع گرمی کی شدید لپیٹ میں آنے کا خطرہ ہے ۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ہیلپ لائن نمبرز اور مساجد میں اعلانات کے ذریعے عوامی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…