منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

عمران خان کو ملک چھوڑنے یا خاموش ہونے کی پیشکش دی گئی تھی’ علیمہ خان

datetime 8  اپریل‬‮  2025 |

لاہور ( این این آئی) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بہت پہلے ملک چھوڑنے یا 2سال کے لیے خاموش ہونے کی پیشکش دی گئی تھی،امریکی وفد اپنی مرضی سے پاکستان آ رہا ہے، ہمیں اس بارے میں کچھ علم نہیں، 3ہفتے ہو گئے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات نہیں کروائی جا رہی، آپ انہیں بند کر کے کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟،ہمیں اپنی پولیس اور ججز کی آزادی کے لیے تحریک چلانی چاہیے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ آج ہمارے 2کیسز تھے، 9مئی کا ایک کیس اور 5اکتوبر احتجاج کا کیس۔ 9مئی کے کیس میں ریکارڈ سپریم کورٹ کے سامنے ہے جبکہ 5اکتوبر کے کیس میں ہم 5بار پیش ہوئے مگر تفتیشی افسر پیش نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ آج جج صاحب نے کہا کہ اگر تفتیشی افسر ریکارڈ پیش نہیں کرتا تو اس کی الماری توڑ کر ریکارڈ پیش کریں ۔

جج صاحب کو میں نے کہا کہ اگر ہمیں انصاف نہیں ملنا تو ہم اپنی درخواست ضمانت واپس لینا چاہتے ہیں ۔ جج صاحب بھی بے بس ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنی پولیس اور ججز کی آزادی کے لیے تحریک چلانی چاہیے ۔ 2 بجے ہماری اپنے بھائی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ 3ہفتے ہو گئے ہیں مگر ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی ،آپ انہیں بند کر کے کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟۔اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جاتی تو وہاں دھرنا دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو میرا مشورہ یہ ہے کہ اگر آپ نے سپورٹ کرنا ہے تو جمعرات کو آپ اپنے سیاسی لیڈرز کے ساتھ جا کر کھڑے ہوں ۔ اگر آپ کے سیاسی لیڈرز کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی اپنے لیڈرز کے ساتھ کھڑے ہوں ۔ گزشتہ دو تین دنوں سے ہمیں بہت لوگوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی پیغام پہنچائیں ۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو عملدرآمد روک دینا چاہیے ۔ بانی پی ٹی آئی رہا ہوں، اس ایکٹ کو سمجھیں اور اس ایکٹ کو اسمبلی میں پیش کریں۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو بہت پہلے سے آفرز آرہی تھیں کہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں یا 2سال کے لیے خاموش ہو جائیں ۔ عمران خان کی بہن کا کہنا تھا کہ امریکی وفد اپنی مرضی سے پاکستان آ رہا ہے، ہمیں اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ۔ بانی پی ٹی آئی نے پوچھا کہ کیا آپ نے باہر جا کر میری بات پہنچا دی ہے ۔ ہم تو وہی بات کرتے ہیں جو بانی پی ٹی آئی ہمیں بناتے ہیں ۔ ہمیں بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ میں کوئی پریشر نہیں لوں گا، پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…