جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہور،3ماہ میں 151خواتین سے زیادتی، 1100سے زائد کو اغواء کیا گیا، 27قتل

datetime 4  اپریل‬‮  2025 |

لاہور ( این این آئی)پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں خوفناک اضافے دیکھا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اپنے اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ رواں برس جنوری سے مارچ تک (صرف 3ماہ )میں 27خواتین کو قتل کیا گیا، 151سے زیادتی کی گئی جبکہ 1,182خواتین اغواء ہوئیں۔اغوا کی گئی خواتین میں سے صرف 988کو بازیاب کرایا جا سکا جبکہ 194 اب تک لاپتہ ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق تین ماہ کے دورانیے میں 138بچوں کو اغواء کیا گیا جن میں سے 14 اب تک نہیں مل سکے۔خواتین کے ساتھ زیادتی کے 151اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے 47مقدمات درج ہوئے۔خواتین کے ساتھ زیادتی کے مقدمات میں سے 110ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 41فرار ہیں۔ بچوں کے زیادتی کے 44ملزمان پکڑے گئے لیکن 3اب بھی فرار ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور زیادہ تر مقدمات کو حل کر لیا گیا ہے۔ماہرین سماجیات کا کہنا ہے کہ اتنے کم عرصے میں ہونے والے سنگین جرائم نے شہریوں میں خوف و اضطراب پھیلا دیا ہے۔عوام کی طرف سے سوال اٹھائے جا رہے ہیں اور حکام سے مزید سخت حفاظتی اقدامات اور مجرموں کے خلاف فوری انصاف کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…