جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

ناخلف بیٹے نے ناشتہ دینے میں تاخیر پر روزے دار ماں کو قتل کردیا

datetime 18  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب کے ضلع گجرات کے ایک گاؤں میں ناخلف بیٹے نے معمولی بات پر اپنی روزے دار ماں کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گجرات کے علاقے مراریاں میں پیش آیا، جو انڈسٹریل اسٹیٹ 2 پولیس اسٹیشن کی حدود میں آتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عثمان نواز نامی شخص نے اپنی والدہ رضیہ بی بی سے ناشتہ تیار کرنے کو کہا، جس پر والدہ نے جواب دیا کہ وہ روزے سے ہیں اور کچھ دیر آرام کے بعد ناشتہ بنا دیں گی۔ اس بات پر عثمان نواز غصے میں آگیا اور اشتعال میں آ کر اپنی والدہ کے سر پر لوہے کی سلاخ دے ماری، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، جب کہ مقتولہ کی لاش کو عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مقتولہ کے دوسرے بیٹے، فرمان علی، کی مدعیت میں ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…