ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

datetime 15  مارچ‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس نئے پرنٹرز پہنچا دیے گئے۔جرمنی سے درآمد کیے گئے ان پرنٹرز میں دو جدید ای پرنٹرز اور چھ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز شامل ہیں۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے ای پرنٹرز سیکشن کا دورہ کیا اور غیر ملکی ماہرین کی جانب سے پرنٹرز کی انسٹالیشن کے عمل پر بریفنگ لی۔

پرنٹرز کی تنصیب کے لیے ایک غیر ملکی تکنیکی ٹیم بھی پاکستان پہنچی ہے جو جلد انسٹالیشن کا عمل مکمل کرے گی۔ ڈی جی پاسپورٹس کے مطابق یہ جدید پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پرنٹنگ کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے بتایا کہ آئندہ ماہ مزید ای پرنٹرز بھی پاکستان پہنچیں گے جس سے پاسپورٹ پرنٹنگ کے عمل میں مزید تیزی آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…