اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے بتایاہے کہ صدقہ فطر اور روزے کا فدیہ کم از کم 220 روپے ہے،زکوٰة کا نصاب55 تولے چاندی یا ایک سال تک اس کے مساوی یا زائد رقم ہونا ہے۔ایک انٹرویو میں علامہ راغب نعیی نے بتایاکہ چاندی کے حساب سے نصاب 55 تولے ہے، اگر کسی کے پاس ایک سال تک اتنی چاندی یا اس کے مساوی رقم موجود ہو، تو اسے ڈھائی فیصد کے حساب سے زکوٰة ادا کرنی ہوگی۔
زکوٰ ة کی تقسیم کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ قرآن میں آٹھ مستحقین کا ذکر ہے، ان میں فقرا، مساکین، زکوٰ اکٹھا کرنے والے، غلاموں کی آزادی، قرضدار، اللہ کی راہ میں خرچ، مسافر اور نئے مسلمان شامل ہیں۔صدقہ فطر کے بارے میں انہوں نے بتایاکہ فی کس کم از کم 220 روپے مقرر ہے تاہم جو لوگ زیادہ استطاعت رکھتے ہیں، وہ زیادہ دے سکتے ہیں۔