پیر‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2026 

ملازمین کی موجیں۔۔!پاکستان میں عیدالفطرپر لمبی چھٹیاں

datetime 4  مارچ‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی/نیوزڈیسک)رویت ہلال ریسرچ کونسل نے کہا ہے کہ رواںسال 29روزوں کے بعد عیدالفطر پیر 31مارچ 2025 کو منائی جائیگی۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق اتوار 30مارچ کی شام پاکستان کے جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہوا وہاں چاند کی رویت با آسانی ہو جائے گی تاہم اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔

خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 29مارچ کو دوپہر تین بجکر 58 منٹ پر پیدا ہو گا ، 29رمضان المبارک 30مارچ کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت ہلال کیلئے 18گھنٹوں سے زائد ہونی چاہئے وہ تمام علاقوں میں 26گھنٹوں سے بھی زائد ہو چکی ہو گی۔

چاند کے نظر آنے کے لیے اس کی کم از کم عمر 18 گھنٹے ہونا ضروری ہے جو کہ اس تاریخ کو پورے پاکستان میں پوری ہو رہی ہے۔پاکستان میں 2025 میں عید الفطر کی چھٹیوں کا دورانیہ طویل ہو سکتا ہے چونکہ عید کے ایام ہفتہ اور اتوار کے ساتھ منسلک ہوں گے، اس لیے عوام کو پانچ دن کی تعطیلات ملنے کا امکان ہے۔

اگر حکومت 2 اضافی تعطیلات کا اعلان کرتی ہے تو مجموعی طور پر 29 مارچ سے 6 اپریل تک 9 دن کی طویل چھٹیاں ہو سکتی ہیں جس سے عوام کو عید کی خوشیوں کو بھرپور طریقے سے منانے کا موقع ملے گا۔حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی رمضان المبارک کے آغاز سے قبل کرے گی جس میں چاند نظر آنے کی تصدیق کے بعد عید کی درست تاریخ طے کی جائے گی۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…