پیر‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2026 

امیر مقام نے وزیراعلی علی امین گنڈا پورا کا وزیراعلی پنجاب کو مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا

datetime 21  فروری‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے وزیراعلی علی امین گنڈا پورا کا وزیراعلی پنجاب کو مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا ۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ علی امین گنڈا پورا کسی بھی ٹی وی چینل پر آئیں اور مجھ سے مناظرہ کریں، ہم تیار ہیں ،علی امین کو چیلنج ہے کہ وہ خیبرپختون خوا اسمبلی میں آئیں اور اپنی کارکردگی پر اپوزیشن لیڈر سے لائیو مناظرہ کریں ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی خیبرپختون خوا وقت اور تاریخ بتائیں تاکہ عوام کے سامنے سچ اور جھوٹ واضح ہوجائے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم بتائیں گے کہ مریم نوازشریف نے ایک سال میں پنجاب میں کیا کیا ، پی ٹی آئی خیبرپختون خوا میں اپنی تیرہ سال کی کارکردگی بتائے ۔ انہوںنے کہاکہ علی امین گنڈا پورا بتائے کہ اْن کے لیڈرکے اعلان کردہ ساڑھے تین سو ڈیمز گیارہ سال میں کیوں نہیں بن سکے؟ ،علی امین گنڈا پور بتائے کہ خیبرپختون خوا کے کرپشن میں ملوث وزرا کے خلاف اب تک کیا کارروائی ہوئی؟ کتنوں کو سزا ملی ؟،9 مئی کو ریاست ، فوجی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں پر حملے کرانے والے ماسٹر مائنڈ کے نام پر ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور کا نام نہیں رکھنے دیں گے ،پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے اور آئی ایم ایف کو معاشی مدد سے روکنے کے لئے خط لکھنے والے کے نام پر سٹیڈیم کا نام نہیں رکھنے دیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ کرکٹ میں جوا کھیلنے والے سالے کو جتوانے کے لئے ٹپس دینے والے کے نام پر کرکٹ سٹیڈیم کا نام نہیں رکھنے دیں گے ،اسرائیل اور بھارت سے فارن فنڈنگ لینے اور پاکستان کے خلاف بیرونی ممالک سے قراردادیں منظور کرانے والے کے نام پر سٹیڈیم کا نام نہیں رکھنے دیں گے ،190 ملین پائونڈ قوم کا چوری کرنے والے کے نام پر سٹیڈیم کا نام نہیں رکھنے دیں گے،دہشت گردی اور دہشت گردوں کو واپس لانے اور یہاں بسانے والے کے نام پر سٹیڈیم کا نام نہیں رکھنے دیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…