بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

datetime 18  فروری‬‮  2025 |

لاہور( این این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق 19سے 21فروری کے دوران گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور شدید برفباری کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق 19اور 20فروری کے دوران چترال، دیر، سوات، پشاور، چارسدہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے، 19سے 21فروری کے دوران پنجاب، مری، گلیات میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 19اور 20فروری کے دوران اسلام آباد، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، 19فروری کو ملتان ڈیرہ، غازی خان، مظفرگڑھ، بہاول نگر میں بھی تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق 18اور 19فروری کے دوران بلوچستان کوئٹہ، زیارت میں تیز ہواں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدید برفباری کے باعث مری گلیات ناران کاغان میں سڑکوں کے بند ہونے، پھسلن کی وجہ سے ٹریفک روانی میں خلل پیدا ہونے کا اندیشہ ہے، 19اور 20فروری کے دوران بالائی خیبر پختونخوا پنجاب اور کشمیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ، برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے بارش اور برف باری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…