بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

شیر افضل مروت اپوزیشن گیٹ کے بجائے اسمبلی میں حکومتی گیٹ سے داخل ہوئے

datetime 14  فروری‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں ایوان حزب اختلاف کے نعروں سے گونجتا رہا، شیر افضل مروت نے پارٹی سے نکالے جانے پر اپنی ہی پارٹی سے سوال پوچھا کہ مجھے کیوں نکالا؟اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو وقفہ سوالات کے دوران مہرین رزاق بھٹو نے پوچھا کہ ایف بی آر ٹیکس کلیکشن کا ہدف کیسے وقت پر پورا کریگا، 386 ارب ٹیکس کلیکشن کی شارٹ فال ہے جس پر پارلیمانی سیکریٹری سعد وسیم نے جواب دیا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہمیں شارٹ فال کا سامنا ہے لیکن حکومت کا مزید ٹییکسز لاگو کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

پیپلز پارٹی کی رکن سحر کامران نے سوال کیا کہ زراعت شماری صحیح نہیں ہوئی تو حکومت منصوبہ بندی کیسے کرے گی، جس پر پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ قمر نے جواب دیا کہ 15 سال بعد زراعت شماری ہورہی ہے اس مرتبہ سینس کو قابل اعتبار بنانے کے لیے جامع کام کیا جارہا ہے، زراعت سمیت لائیو سٹاک کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جارہا ہے۔اجلاس کے دوران شیر افضل مروت اپوزیشن گیٹ کے بجائے حکومتی گیٹ سے ایوان میں داخل ہوئے جبکہ ان کی اسمبلی آمد پر حکومتی اراکین نے ڈیسک بجائے جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ لوگ انہیں مروا نہ دینا۔

اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اسپیکر نے موبائل کمپنیوں کے ضم ہونے پر ضمنی سوال کرنے کا کہا تو شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا سوال تو ابھی صرف اپنے لوگوں سے ہے کہ مجھے کیوں نکالا ہے؟شیر افضل مروت کے مختصر نکتہ اعتراض پر حکومتی ارکان نے قہقہے لگائے لیکن پی ٹی آئی اراکین خاموش رہے، اس موقع پر حکومتی اراکین نے بھی شیر افضل مروت کا ساتھ دیتے ہوئے مروت کو کیوں نکالا ظالمو جواب دو، مروت کو حساب دو، کے نعرے لگائے جبکہ حکومتی اراکین نے بیرسٹر گوہر کو دیکھ کر کہا کہ آپ بھی ہمارا ساتھ دیں۔

اسمبلی کی کارروائی کے دوران مسلم لیگ ن کے رکن حنیف عباسی نے ہلکے پھلکے انداز میں شیر افضل مروت سے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی میں واپس بھجوائیں گے۔اجلاس کے دوران بیرسٹر گوہر نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کا مطالبہ کیا لیکن انہیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر پی ٹی آئی کے شاہد خٹک نے کورم کی نشاہدہی کردی، پینل آف چیئر بلال اظہر کیانی کی گنتی کی ہداہت پر کورم نامکمل نکلا جس پر اجلاس پیر کی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…