بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

اداکارہ کی شکایت پر کارروائی، یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نجی ویڈیوز برآمد

datetime 4  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار راج ترن اور ان کی سابقہ محبوبہ و ماڈل گرل لوانیہ کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔گزشتہ سال اداکار راج ترن اور ان کی سابقہ محبوبہ و ماڈل گرل لوانیہ کا معاملہ سامنے آیا تھا اور اداکارہ نے سابقہ دوست پر چیٹنگ اور دیگر مقدمات درج کرائے تھے جس پر پولیس نے اسے شامل تفتیش بھی کیا تھا۔اب اسی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور اداکارہ کے پیش کردہ ثبوتوں کی بنیاد پر پولیس نے یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا ہے۔

اداکارہ نے پولیس کو تفتیش میں بتایا تھاکہ یوٹیوبر لڑکیوں کی خفیہ اور نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کرکے بلیک میل کرتا ہے جس پر پولیس نے کارروائی کی۔رپورٹس کے مطابق حیدرآباد پولیس نے یوٹیوبر مستان سائی کو گرفتار کیا جس کے پاس سے 300 سے زائد خواتین کی خفیہ و نجی ویڈیوز برآمد کی ہیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوبرز لڑکیوں سے محبت اور شادی کے دعوے کرتاتھا اور خفیہ طور پر ویڈیوز بنا لیتا تھا جبکہ یہی ملزم منشیات کیس میں گرفتار بھی ہوچکا ہے۔بھارتی پولیس نے متاثرہ خواتین سے سامنے آنے اور مقدمہ درج کرانے کی اپیل کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…