بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

انسانی جسم میں بیکار سمجھا جانے والا بافتہ انتہائی کارآمد نکل آیا، سائنسدان حیران

datetime 4  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (این این آئی)سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ انسانی کان کے پیچھے واقع ایک عضلہ، اوریکولرس پوسٹیریئر جو طویل عرصے سے غیر فعال سمجھا جاتا تھا، مخصوص حالات میں دوبارہ متحرک ہو سکتا ہے۔میڈیارپورٹس میں کہاگیاکہ جرنل فرنٹیئرز ان نیورو سائنس میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، یہ عضلہ اس وقت حرکت میں آتا ہے جب کوئی فرد توجہ سے سننے کی کوشش کرتا ہے، خاص طور پر ایسے آڈیوز سننے کے دوران جو زیادہ توجہ کا تقاضا کرتے ہیں۔

جرمنی کی سارلینڈ یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق کے مطابق، جب لوگ زیادہ توجہ کے ساتھ کچھ سنتے ہیں، خاص طور پر مشکل آڈیوز، تو یہ عضلہ متحرک ہو جاتا ہے۔تحقیق جرمنی کی سارلینڈ یونیورسٹی میں کی گئی، جہاں 20 افراد کو شامل کیا گیا، جنہیں مختلف آڈیوز سنوائے گئے۔شرکا کے کان کے عضلات کی برقی سرگرمی کو الیکٹرومیوگرافی کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا۔جیسے جیسے آڈیو سننا مشکل ہوتا گیا، ویسے ویسے Auricularis Posterior عضلہ کی سرگرمی میں اضافہ دیکھا گیا۔یہ عضلہ ممکنہ طور پر کان کی پوزیشن کو ایڈجسٹ کرکے آواز سننے کی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ اس دریافت سے سماعت کی خرابیوں کے علاج میں مدد مل سکتی ہے، خاص طور پر ایسے افراد کے لیے جن کے سننے کی کوشش کرنے پر اضافی محنت درکار ہوتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جدید سماعتی آلات کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔یہ عضلہ تقریبا 25 ملین سال سے غیر فعال تھا، کیونکہ وقت کے ساتھ انسانوں کی بصری اور سمعی مہارتیں اتنی بہتر ہو گئیں کہ کانوں کو حرکت دینے کی ضرورت باقی نہ رہی۔ تاہم، تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ مخصوص حالات میں یہ عضلہ اب بھی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔یہ دریافت سماعت کے سائنسی مطالعے میں ایک اہم پیشرفت سمجھی جا رہی ہے اور مستقبل میں مزید تحقیقات کی راہ ہموار کر سکتی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…