جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

واشنگٹن طیارہ حادثے میں جاں بحق پاکستانی خاتون کی لاش مل گئی

datetime 1  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)تین روز قبل امریکا میں مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق پاکستانی نڑاد خاتون اسریٰ حسین کی لاش مل گئی۔اسریٰ حسین کی میت اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ہے اور ان کی تدفین اتوار کو انڈیانا پولس میں ہو گی۔ 26 برس کی اسری حسین امریکن پاکستانی حامد رضا کی اہلیہ تھیں، اسری حسین کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے کارمل سے تھا، انہوں نے انڈیانا یونیورسٹی بلومینگٹن سے 2020 میں ہیلتھ کیئر مینجمنٹ کے شعبے میں گریجویشن کیا تھا اور بعد میں کولمبیا یونیورسٹی سے اسی شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔

اسری اور حماد کی پہلی ملاقات انڈیانا یونیورسٹی ہی میں ہوئی تھی جب 2017 سے 2021 کیدوران حماد کیلی اسکول آف بزنس سے فنانس کے شعبے میں گریجویشن کر رہے تھے۔یہ ملاقات مسلم اسٹوڈنٹ اسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے منعقد تقریب میں ہوئی تھی۔اسری حسین کام کے سلسلے میں کنساس گئی تھی جہاں انہیں ایک اسپتال کی حالت بہتر بنانا تھی، دوران پرواز بھی وہ کام میں مصروف تھیں۔یاد رہے کہ واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے ا?پس میں ٹکرانے کے حادثے میں دونوں طیاروں میں سوار 67 مسافروں کو مردہ قرار دیا جا چکا ہے، حادثے کے بعد دریا میں گرنے والے طیارے سے اب تک 40 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں سے 28 کی شناخت کر لی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…