اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

نوجوان کی محبت میں آنیوالی امریکی خاتون نے واپس جانے کیلئے شرط بتا دی

datetime 31  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون نے وطن واپسی کے لیے شرط رکھ دی۔امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے کراچی میں سماجی کارکن رمضان چھیپا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شوہر کی تلاش میں ہیں اور جیسے ہی وہ مل جائیں گے، وہ ان کے ساتھ دبئی چلی جائیں گی۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں مالی امداد فراہم کی جائے اور ایک لاکھ روپے دیے جائیں۔دوسری جانب، شاہراہ فیصل نرسری کے قریب خاتون نے ایک ایمبولینس رکوا لی اور بعد میں رکشے میں سوار ہو گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تھانے نہیں جانا چاہتیں، جس کے بعد وہ سڑک کنارے بیٹھ گئیں۔رمضان چھیپا کا کہنا ہے کہ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں لگ رہا، اور وہ نوجوان لڑکے سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آگے آکر مسئلہ حل کرے۔

اس سے قبل، انہیں وطن واپس بھیجنے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اور اب وہ ایک فلاحی ادارے میں مقیم ہیں۔ رمضان چھیپا کے مطابق، وہ پہلے ٹیپو سلطان تھانے میں تھیں لیکن طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں آرام کی ضرورت ہے، اس لیے ان کے قیام کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ یہ امریکی خاتون 19 سالہ نوجوان سے شادی کی خواہش لیے گزشتہ سال 11 اکتوبر سے کراچی میں مقیم ہیں اور امریکا واپس جانے سے انکار کر رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…