پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

ملک ریاض، علی ریاض، شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ

datetime 30  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزارت داخلہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے تحت مطلوب ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر چار اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے ہیں، جن میں بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض، ان کے بیٹے علی ریاض، سابق وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اور فرح شہزادی شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق نیب نے 28 جنوری کو خط لکھ کر ان افراد کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے ان کے سفری دستاویزات معطل کر دیے ہیں۔دوسری جانب، قومی احتساب بیورو نے ایک روز قبل ملک ریاض اور ان کے بیٹے کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپس لانے کے لیے اقدامات شروع کیے تھے۔ نیب حکام نے اس سلسلے میں اماراتی حکام سے باضابطہ طور پر رابطہ کیا ہے تاکہ ان کی حوالگی ممکن بنائی جا سکے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ پراپرٹی ٹائیکون کو بین الاقوامی قوانین برائے انسداد منی لانڈرنگ اور ویانا کنونشن کے تحت پاکستان لانے کے لیے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ تاہم، ملک ریاض کو ان کے وسیع اثر و رسوخ کی وجہ سے ناقابل گرفت تصور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے پی ٹی آئی کے اس مؤقف کی تردید کی ہے کہ برطانوی حکام نے ملک ریاض کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں کسی قسم کی کرپشن کا الزام عائد نہیں کیا تھا۔ نومبر 2021 میں برطانیہ کی رائل کورٹ آف جسٹس کے ایک فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے ذرائع کا کہنا تھا کہ عدالت نے ایک اپیل مسترد کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں واضح کیا تھا کہ برطانوی ہوم آفس کے مطابق ملک ریاض اور ان کے بیٹے بحریہ ٹاؤن کے معاملات میں کرپشن اور مالی بدانتظامی میں ملوث رہے ہیں۔بحریہ ٹاؤن، جو ملک ریاض اور ان کے خاندان کی ملکیت اور زیر انتظام ہے، ایشیا کی سب سے بڑی پراپرٹی ڈویلپمنٹ کمپنیوں میں شمار کی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…