جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

مغربی ہواؤں کی انٹری، آئندہ 2 روز کے دوران بارش متوقع

datetime 30  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی) ملک بھر میں مغربی ہوائیں داخل ہو گئیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران لاہور میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں یکم اور 2 فروری کو بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے، ا?ج سے 2 فروری تک لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم سرد اور خشک رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق باغوں کے شہر لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ ادھر ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان جبکہ بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیشگوئی ہے، دیر، چترال، کو ہستان، ما نسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، شا نگلہ، بو نیر اورسوات میں ہلکی بارش اور پہاڑو ں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہلکی بر فبا ری ہو سکتی۔

اسی طرح راولپنڈی، اٹک ،جہلم،چکوال ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ دن کے اوقات میں بوندا باندی متوقع ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…