ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

غیر ملکیوں کو مکہ اور مدینہ میں سرمایہ کاری کی اجازت مل گئی

datetime 28  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کو مکہ اور مدینہ میں رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے شیئرز میں سرمایہ کاری کی اجازت دے دی ہے۔ عربی ذرائع کے مطابق، یہ اعلان کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے کیا ہے، جس نے اس حوالے سے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کو لازم قرار دیا ہے۔

ان قوانین کے تحت غیر ملکی افراد اور ادارے کسی بھی کمپنی کے کل شیئرز میں سے 49 فیصد سے زیادہ حصہ حاصل نہیں کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ان سعودی کمپنیوں کے شیئرز خریدنے کی اجازت بھی ہوگی جو سعودی مالیاتی مارکیٹ میں رجسٹرڈ ہیں۔یہ اقدام سعودی عرب کے ولی عہد کے وژن 2030 کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ اس فیصلے سے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں ترقی کی توقع کی جا رہی ہے۔ مستقبل میں سعودی عرب غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مزید سہولیات اور مراعات فراہم کرے گا، جن میں سیاحت کے شعبے کی ترقی بھی شامل ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…