منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

ثانیہ مرزا کے اماراتی بزنس ٹائیکون عدیل ساجن سے تعلقات کی خبریں زیرِ گردش

datetime 21  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ و بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور متحدہ عرب امارات بزنس ٹائیکون عدیل ساجن کے تعلقات کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ دبئی میں مقیم ثانیہ مرزا ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، اس بار ان کا نام مشہور ارب پتی تاجر عدیل ساجن کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تاجر عدیل ساجن ان دنوں ثانیہ مرزا کے ولا کو ڈیزائن کر رہے ہیں تاہم ان کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات سے زیادہ ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فی الحال اس حوالے سے عدیل ساجن اور ثانیہ مرزا دونوں نے ہی خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک سے علیحدگی کے اعلان کے بعد ثانیہ مرزا کا نام بھارتی کرکٹر محمد شامی کے ساتھ جوڑا گیا تھا تاہم بعد ازاں ان افواہوں کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

بھارتی بزنس ٹائیکون رضوان ساجن کے بیٹے عادل ساجن متحدہ عرب امارات میں نجی گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں، جو اپنے پْرتعیش طرزِ زندگی کے لیے جانے جاتے ہیں، ان کی نیٹ ورتھ 1.3 بلین ڈالرز ہے۔ان کا گروپ پراپرٹی کے کاروبار کے علاوہ ٹینس ٹورنامنٹس اور فلم فیئر ایوارڈز کو اسپانسر بھی کرتا ہے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…