پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کراچی،اغوا کے بعد قتل ہونے والے صارم سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی

datetime 21  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے بچے صارم سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ زیادتی کی تصدیق ابتدائی پوسٹ مارٹم میں ہوئی ہے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ نے صارم سے زیادتی کی تصدیق کردی۔انہوں نے کہاکہ بچے کے جسم پر مختلف زخموں کے نشانات بھی موجود تھے، اب تک کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچے سے زیادتی ہوئی۔ایس ایس پی انیل حیدر کے مطابق صارم کی گردن کی ہڈی ٹوٹی پائی گئی، گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ صارم کو پانچ روز قبل قتل کیا گیا تھا اور پھر لاش پھینکی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے شک کی بنیاد پر قریبی رہائشی عزیر اظہر کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایس ایس پی انیل حیدر کے مطابق زیر حراست شخص کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جا رہا ہے تاکہ شواہد کی روشنی میں کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور اس افسوسناک واقعے میں ملوث دیگر افراد کی نشاندہی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔صارم کے قتل نے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، اور عوام مجرموں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونے والے 7 سالہ صارم کی لاش 18 جنوری کو پانی کی ٹینکی سے ملی تھی۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…