تہران(نیوزڈیسک) ایرانی وزیرخارجہ نے ابوظہبی میں 9 ایرانی اساتذہ کی گرفتاریوں پر تہران میں موجود اماراتی ناظم الامور کو طلب کرلیا، اطلاع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ایک حکومتی اہلکار کا کہنا ہے کہ ایرانی معلموں کے پاس دبئی میں کام کرنے کے پرمٹ (اجازت نامے) موجود ہیں جو ابوظہبی میں قابل قبول نہیں، ایران کا موقف ہے کہ ایرانی اسکولوں میں پڑھانے والے یہ اساتذہ گذشتہ کئی برس سے دبئی کے اجازت ناموں پر ابوظہبی میں کام کررہے تھے، ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسے کے مطابق ان استادوں کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جانا تھا تاہم ان کی سماعت منسوخ کردی گئی۔