پیر‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2026 

نیا سال مہنگائی کا طوفان لئے آیا ، عوام کی مشکلات بڑھ گئیں

datetime 7  جنوری‬‮  2025 |

جیکب آباد(این این آئی)نیا سال مہنگائی کا طوفان لئے آیا ، عوام کی مشکلات بڑھ گئیں، آٹے ،چینی کی بوری پر 300روپے بڑھا دئے گئے ، سرسو کے تیل فی لیٹر 80روپے کا اضافہ ، ڈاکٹرز نے اپنی فیس بھی بڑھا دی۔ تفصیلا ت کے مطابق جیکب آباد میں نئے سال کی آمد سے ہی مہنگائی کا طوفان امنڈ آیا ہے جس سے عام شہری کی مشکلات بڑھ گئی ہیں آٹے اور چینی کی بوری پر 200سے 300روپے بڑھا دئے گئے ہیں اسی طرح سر سو کے تیل پر فی لیٹراضافہ کردیا گیا ہے

اب سرسو کا تیل 480روپے لیٹر فروخت کیا جارہا ہے خوردنی تیل مہنگا ہونے کی وجہ سے شہری سرسو کے تیل کو کھانے پکانے میں استعمال کرنے لگے تھے جس کے ریٹ بھی اب بڑھا دئے گئے ہیںدوسری طرف شہر میںپرائیوٹ کلینکس کے ڈاکٹرس نے بھی اپنی معائنہ فیسیں بھی بڑھا دی ہیں ہوشربا مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں اور عام استعمال کی اشیاء خریدنا مشکل ہو گیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ظالمانہ مہنگائی سے قوت خرید جواب دے گئی ہے کیا کھائیں کیا پہنیں ، اب تو گذارہ بھی مشکل ہو گیا ہے، مہنگائی کا خاتمہ اور کنٹرول کرنے کے حکومتی دعوی جھوٹے ہیںکوئی پرسان حال نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…