بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے 2 مطالبات مانے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے، شوکت یوسفزئی

datetime 2  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 2 مطالبات مانے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ تحریک انصاف نے مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے 2مطالبات فائنل کردئیے ہیں،ان مطالبات میں بے گناہ سیاسی کارکنوں کی رہائی اور 9مئی و 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تک حکومت ان دونوں مطالبات کو تسلیم نہیں کرتی مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گیمتحریک انصاف نے اپنا ایجنڈا فائنل کر دیا ہے، ان دو نکات کے ماننے بغیر مذاکرات میں پیش رفت کا کوئی امکان نہیں ہے اور نہ ہی تحریک انصاف اس سے پیچھے ہٹے گی۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے سول نافرمانی کی تحریک برقرار ہیم حکومتی کمیٹی کے رویے پر منحصر ہے کہ اگر انہوں نے ان 2نکات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور اس پر عمل درآمد یقینی بنایا تو سول نافرمانی کی تحریک واپس لینے کے لیے بانی پی ٹی آئی سے اپیل کی جا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ان 2نکات پر لچک نہ دکھائی اور اس پر عمل درآمد نہیں کرایا تو سول نافرمانی کی تحریک جاری رہے گی اور پھر تحریک انصاف احتجاج کے لیے اپنا ردعمل بنائے گی۔ 30 جنوری تک حکومت کے پاس وقت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…