جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

صدام حسین کی بیٹی کے والد کی موت کے حوالے سے نئے انکشافات

datetime 1  جنوری‬‮  2025 |

بغداد(این این آئی)عراق کے سابق صدر صدام حسین کی بیٹی رغد صدام حسین نے کہا ہے کہ امریکی وکیل کلارک نے والد کی پھانسی کا فیصلہ جاری ہونے سے پہلے ہی مجھے اس فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدام حسین کی بیٹی رغد صدام حسین نے اپنے والد کی 18 ویں برسی کے موقع پر عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے والد کی موت کے حوالے سے نئے انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد نے اپنی یادداشتوں میں تصدیق کی ہے کہ النامق خاندان ہی نے ان کے بارے میں اطلاع دی تھی، اگر عراقیوں نے مجھے چنا تو مجھے سیاست میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

رغد نے کہا کہ اس وقت پورا خطہ المیوں کی لپیٹ میں ہے، عراقیوں کو چاہیے کہ کسی بھی بیرونی ایجنڈے کو مسترد کر دیں اور فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔رغد صدام حسین نے مزید کہا کہ کسی کو حق نہیں کہ مجھے سیاست میں کام کرنے سے روکے۔سابق عراقی صدر کی بیٹی نے یہ بھی کہا کہ آج ہمارا عرب خطہ بہت سے المیوں اور خطرناک واقعات کا سامنا کر رہا ہے، اس لیے عراق بھی اس مرحلے سے گزر سکتا ہے اور یہ دوسروں سے زیادہ مشکل ہو سکتا ہے۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…