ٹھٹھہ صادق آباد(این آئی) بیوی پر شوہر اور سسر کا تشدد، قینچی اور بلیڈ سے سر کے بال کاٹ دیے، زمین پر گھسیٹتے رہے، کپڑے پھٹ جانے سے نیم برہنہ ہوگئی، باپ کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، شوہر گرفتار۔ تفصیل کے مطابق چک نمبر 139 دس آر کے رہائشی محنت کش عباس انصاری نے پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کو درخواست گزاری کہ اس کی دختر کی شادی دو برس قبل چک نمبر 121 دس آر کے اللہ رکھا کے ساتھ ہوئی۔
میری بیٹی کے شوہر اللہ رکھا کا رویہ ٹھیک نہ تھا اللہ رکھا نے اپنے والد علی شیر کے ساتھ مل کر میری بیٹی پر تشدد کیا اسے سر کے بالوں سے پکڑ کر گسیٹتے رہے جس سے اس کے کپڑے پھٹ گئے اور وہ نیم برہنہ ہوگئی۔ ملزمان نے قینچی اور بلیڈ کی مدد سے میری بیٹی کے سر کے بال بھی کاٹ دیے۔پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد ملزم اللہ رکھا اور اس کے والد علی شیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے علی شیر کو گرفتار کرلیا ہے۔