گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان میں شدید برفباری کے نتیجے میں مکین گھروں میں محصور ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بلتستان بھر میں شدید برفباری کے نتیجے میں زمینی رابطے بھی منقطع ہو گئے جس سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ادھر، محکمہ موسمیات نے (آج) ہفتہ سے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی / وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کْہر ا بھی پڑ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی سرد ہواؤں کے ڈیرے ہیں، جہاں کم از کم پارہ 11 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔