جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان کے بیان کی تردید کر دی

datetime 9  دسمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے بیان کی تردید کر دی۔ایک انٹرویو میں ان سے سوال کیا گیاکہ علیمہ خان نے حکومت سے آپ کے مذاکرات کا ذکر کیا ہے جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا 24 نومبر یا اس سے قبل کوئی رابطہ نہیں ہوا، حکومت سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر کوئی بات نہیں ہوئی۔بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ علیمہ خان نے کہا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے وقت بھی بتایا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے نہ تو رہائی سے متعلق کوئی بات کی نہ ذکر کیا، حکومت نے کبھی بھی بانی پی ٹی آئی کی 20 دن میں رہائی کا وعدہ نہیں کیا۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ دھرنا ختم کرنے کے بدلے بانی پی ٹی آئی کی 20 دن میں رہائی کی بات غلط ہے۔واضح رہے کہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ حکومت نے بیرسٹر گوہر کو کہا تھا کہ سنگجانی میں بیٹھ جائیں، بانی پی ٹی آئی کو رہا کر دیں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ قافلے پہنچ گئے تو حکومت دباؤ کا شکار ہو گئی، لوگ احتجاج کے لیے آنا شروع ہوئے تو حکومت نیخوف زدہ ہو کر بیرسٹر گوہر کو بلایا تھا۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے دباؤ میں آ کر بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل بھجوایا، حکومت نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو 20 دن کے اندر رہا کر دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…