جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اے آر رحمان موسیقی سے وقفہ لینے والے ہیں؟ بچوں نے وضاحت دیدی

datetime 9  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)اہلیہ سے طلاق کے بعد نامور بھارتی موسیقار و گلوکار اے آر رحمان سے متعلق یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ وہ اپنے کام سے بریک لینے والے ہیں۔ اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے 29 سالہ شادی کے بعد طلاق کا اعلان کیا۔ اس جوڑے کے تین بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اے آر امین جبکہ دو بیٹیاں خدیجہ اور رہیمہ شامل ہیں۔

گزشتہ ماہ قانونی نمائندوں کے ذریعے علیحدگی کا اعلان کرنے کے بعد یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ معروف موسیقار اے آر رحمان سال بھر کے لیے موسیقی سے وقفہ لینے والے ہیں۔تاہم انکی بیٹی خدیجہ رحمان اور بیٹے امین نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کردی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں کہا گیا کہ اے آر رحمان موسیقی سے وقفہ لینے والے ہیں، جس پر بیٹی خدیجہ نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم ایسی بیکار افواہیں پھیلانا بند کریں۔اے آر رحمان کے بیٹے امین نے بھی ان افواہوں کا جواب دیا اور اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اس خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ جھوٹی خبر ہے۔ یہ غلط ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…