اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملات طے پاگئے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

datetime 6  دسمبر‬‮  2024 |

نئی دہلی (این این آئی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایونٹ کے معاملات طے پاگئے ہیں۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ تین سال تک پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ملک میں نہیں کھیلیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی۔ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے تمام معاملات ہوسٹ ایگریمنٹ میں شامل کرنے پر اصرار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ طے معاملات کو ہوسٹ ایگریمینٹ میں درج کیا جائے۔بھارتی میڈیا کے دعوے پر آئی سی سی، بی سی سی آئی اور پی سی بی نے کوئی ردعمل سامنے نہیں اّیا ہے، تاہم بھارت کی رضامندی کی صورت میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملات اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں طے ہونے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان آنے کے انکار کے بعد چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سامنے سخت موقف اپنایا جبکہ معاملات کو حل طلب بنانے کیلئے فارمولا بھی پیش کیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اب تک حتمی طور پر اس فارمولے پر آمدگی سے متعلق کوئی اعلامیہ نہیں آیا تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی اس فارمولے پر راضی ہوگیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…