ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، ساتھی فٹبالر کا انکشاف

datetime 4  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعوی فٹبال فرینچائز النصر کے سابق گول کیپر ولید عبداللّٰہ نے انکشاف کیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو کی اسلام قبول کرنے میں دلچسپی کے بارے میں اکثر ہی سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرتی رہتی ہیں۔

اب النصر کے سابق گول کیپر ولید عبداللّٰہ نے ایک انٹرویو میں ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو حقیقی طور پر اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں۔اْنہوں نے بتایا کہ میں نے ایک بار کرسٹیانو رونالڈو سے اسلام قبول کرنے کے بارے میں بات بھی کی تھی تو اْنہوں نے دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔ولید عبداللّٰہ نے بتایا کہ وہ ایک بار گول کرنے کے بعد میدان میں سجدہ ریز بھی ہو چکے ہیں اور مسلمان کھلاڑیوں کو ہمیشہ نماز پڑھنے اور دیگر اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

اْنہوں نے بتایا کہ ٹریننگ سیشن کے دوران جیسے ہی اذان کی آواز آتی ہے تو کرسٹیانو رونالڈو اذان کے احترام میں ٹریننگ سیشن روکنے کو کہتے ہیں۔ولید عبداللّٰہ نے بتایا کہ میں ابتداء میں کرسٹیانو رونالڈو کے قریب تھا کیونکہ وہ ملک کی ثقافت، کلب یا دیگر پہلوؤں سے واقف نہیں تھے تو وہ اکثر مجھ سے اس حوالے سے تفصیلات پوچھتے رہتے تھے۔ اْنہوں نے کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرتے ہیں یا نہیں اس بات سے قطع نظر وہ اپنی شخصیت میں موجود عاجزی اور نظم و ضبط کی وجہ سے اس مقام تک پہنچے ہیں۔ولید عبداللّٰہ نے یہ بھی بتایا کہ سعودی عرب میں جو بھی کرسٹیانو رونالڈو سے ملتا ہے وہ ان کی تعریف کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…