کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان ایئرفورس (پی اے ایف ) میوزیم میں تعینات ایک اہلکار نے اتوار کو خودکشی کرلی۔شاہراہ فیصل پولیس کے مطابق پی اے ایف میوزیم میں تعینات 35 سالہ وسیم احمد نے ڈیوٹی کے دوران رسی کے ذریعے ایک درخت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس کے مطابق اہلکار نے خودکشی سے
مزیدسنئے:پی ٹی آئی کو دھرنوں سے کیا فائدہ ہوا ؟؟سنیں مبشر سے
قبل کوئی پیغام نہیں چھوڑا، جس کے باعث فوری طور پر موت کی وجہ معلوم نہیں کی جاسکتی۔متوفی کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا کے ہزارہ ڈویڑن سے تھا۔