اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

مودی کے قریبی ساتھی گوتم اڈانی کا امریکا میں کروڑوں ڈالرکا فراڈ بے نقاب

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی گوتم اڈانی پر امریکا میں کروڑوں ڈالرکا فراڈ سامنے آگیا۔میڈیارپورٹس میں کہاگیاکہ امریکی اٹارنی بریون پیس کے مطابق اڈانی گروپ کی کمپنی اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ کو بھارت میں ٹھیکے کے لیے خطیر رقم کی ضرورت تھی۔ رقم جمع کرنے کے لیے امریکی اورغیر ملکی سرمایہ کاروں اور بینکوں سے جھوٹ بولا گیا۔ گوتم اڈانی نے بھارتی حکام کو 250 ملین ڈالر کی رشوت دے کر شمسی توانائی کے اربوں ڈالر کے ٹھیکے حاصل کیے۔

اڈانی اور دیگرملزمان نے 2020 سے لے کر 2024 کے درمیان مودی سرکار سے شمسی توانائی کے ٹھیکے حاصل کرنے کے لیے ملاقاتیں کیں۔ اڈانی گروپ کو گرین انرجی پروجیکٹ سے 20 برسوں میں 2 بلین ڈالر سے زائد منافع کی امید ہے۔اڈانی نے بھارت کیدفاعی شعبوں سے لیکر میڈیا کے کاروبار میں بڑی سطح پر سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ سال 2023 میں ہنڈنبرگ ریسرچ رپورٹ نے اڈانی پر اسٹاک میں ہیرا پھیری اور دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا تھا۔ مودی سرکار اپنی انتخابی مہم کا خرچ اٹھانے والے اڈانی کی کرپشن پر خاموش ہے۔ مودی کی خاموشی نے ثابت کیا کہ وہ کرپشن کے خلاف نہیں، بلکہ کرپشن کے حامی ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…