اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کا نیا اعزاز، سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے ایک بار پھر اپنی کامیاب فلموں کی بدولت بھارت کے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداکار کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق2023-24کے دوران شاہ رخ خان نے92کروڑ بھارتی روپے ٹیکس ادا کیا جس نے انہیں دیگر سپر اسٹارز جیسے سلمان خان اور وجے سے آگے رکھا۔رپورٹ کے مطابق تمل انڈسٹری کے سپر اسٹار وجے نے 80کروڑ روپے کے ٹیکس کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان 75کروڑ روپے کی ادائیگی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فہرست کے ٹاپ 10میں کسی بھی بھارتی اداکارہ کا نام شامل نہیں ہے تاہم کرینہ کپور نے 20کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کرکے فہرست میں اپنا مقام بنایا۔شاہ رخ کی 2023میں ریلیز ہونے والی فلمیں باکس آفس پر شاندار رہی ہیں۔ جنوری میں پٹھان نے دنیا بھر میں 1000کروڑ روپے کمائے، جوان نے 1150کروڑ روپے کا بزنس کیا اورڈنکی نے بھی 400کروڑ روپے کا عالمی بزنس کیا۔ ان فلموں کی کامیابی نے شاہ رخ کو ٹاپ ٹیکس دہندہ بننے میں اہم کردار ادا کیا۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…