اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بحریہ کے آپریشنل اثاثوں، آپریشنل سرفیس شپ اور سب میرین کا جائزہ لیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سمندر میں یونٹس کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جے سی ایس سی نے کوسٹل ایریا اور جہاز پر موجود ٹروپس کے ساتھ بات چیت کی اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ٹروپس کے حوصلے کو بھی سراہا۔انہوںنے کہاکہ فیلڈ یونٹس مادرِ وطن کے دفاع کے لیے جدید ترین ہتھیاروں اور آلات کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنائیں۔