لاہور(نیوز ڈیسک)مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ شیر آنہیں رہا، شیر اب آچکا ہے۔ آوٹ نہ ماننے والے کھلاڑی کو دوبارہ بیٹنگ دی لیکن پھر بھی میچ جیتنے میں وہ ناکام رہا۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور کہتا ہے کوئی اور نہیں صرف شیر۔ لاہور کے شیروں آپ نے تباہی، بدکلامی اور الزامات کی سیاست کا خاتمہ کردیا ہے، آو سب مل کر اللہ کے حضور سجدہ شکر ادا کریں۔ این اے 122میں جیت پر آصفہ بھٹو نے بھی مبار کباد دی جس پر مریم نواز نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خدا سلامت رکھے۔