لاہور(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے جہانگیر ترین کہتے ہیں کہ ن لیگ نے تمام ریاستی طاقت استعمال کر کے ضمنی انتخاب جیتا۔سیکڑوں ووٹ دوسرے شہروں کو منتقل کر دیئے گئے۔ چوہدری سرور نے کہا کہ این اے 122 کے نتائج تسلیم کیے ہیں ،لیکن تحفظات ہیں۔تحریک انصاف کے رہنماوں نے پریس کانفرنس میں ایک بار پھر الزامات دہرائے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ن لیگ نے ضمنی انتخاب میں تمام ریاستی طاقت استعمال کر کے انتخاب جیتا۔سیکڑوں ووٹ دوسرے شہروں کو منتقل کر دیئے گئے۔ 2013اور 2015 کی ووٹرلسٹوں کا تقابل کر کے ثبوتوں کے ساتھ بات کریں گے انہوںنے کہا کہ پوری طاقت استعمال کرنے کے باوجود ن لیگ کے ووٹ کم ہو گئے۔این اے 122 میں ہماری اخلاقی جیت ہوئی ہے۔ ثابت کر دیا لاہور ن لیگ کا قلعہ نہیں ہے۔چوہدری سرور نے کہاکہ الیکشن کے ادارے کو مضبوط بنائیں تاکہ آئندہ الیکشن ٹھیک ہو سکیں۔ این اے 122 کے نتائج تسلیم کیے ہیں ،لیکن تحفظات ہیں۔