اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

اقتصادی راہداری سے خطے میں مثبت تبدیلی آئیگی، عبد المالک بلوچ

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں مثبت تبدیلی آئے گی، تاہم ہمارا مطالبہ ہے کہ منصوبے سے گوادر کی عوام کو اولین فائدہ پہنچے اور بلوچستان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب میں کیا، جس کے دوران انہیں گوادر کی ترقی کے حوالے سے مختلف محکموں کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض بھی شریک تھے۔وہ کہتے ہیں کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں گوادر کو بنیادی اہمیت حاصل ہے، گوادر بندرگاہ کی وجہ ہی سے اقتصادی راہداری بن رہی ہے، لہذا تمام تجارتی، معاشی اور ترقیاتی سرگرمیوں میں گوادر کی مقامی ا?بادی کی شراکت داری ضروری ہے، تاکہ ان میں کسی قسم کا احساس محرومی جنم نہ لے۔عبدالمالک بلوچ نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو جان و مال کا تحفظ ملے اور انہیں پینے کے صاف پانی کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت اور بجلی جیسی بنیادی سہولتیں فراہم ہو سکیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…