لاہور:پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایاز صادق کی جیت عوامی خدمت کی فتح ہے۔ نون نے ’قارون‘ کو عبرتناک شکست دی ہے اور اس کے ساتھ ہی الزام تراشی کی سیاست بھی این اے122 میں دفن ہوگئی ہے۔لاہور سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے این اے 122کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر سردار ایازصادق کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی فتح عوامی خدمت کی سیاست کی فتح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ’قارون‘ کو عبرتناک شکست دی ہے، عوام نے نوٹوں سے خریدنے کی کوشش کرنے والوں کی جھوٹی سیاست کا پردہ چاک کردیا۔ جھوٹ، الزام تراشی اور منافقت کی سیاست این اے 122میں دفن ہو گئی ہے اور عوام نے ضمیر کے سوداگروں، قرضہ خوروں اور قبضہ مافیا کو یکسر مسترد کردیا ہے۔