کمالیہ (این این آئی)کمالیہ میں سابق یوسی چیئرمین کے گھر سے بیٹی اور بھانجے کی لاشیں برآمدکرلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے نواحی علاقے میں سابق یوسی چیئرمین سید آفتاب شاہ کی رہائشگاہ سے ان کی بیٹی حنا اور بھانجے شکیل کی لاشیں ایک کمرے سے برآمد ہوئی ہیں، لاشوں کے پاس ایک پستول بھی موجود تھا۔تھانہ صدر پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
تحقیقات کے دوران یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا شکیل نے حنا کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی ماری، یا حنا نے خودکشی کی، یا پھر دونوں کو کسی اور نے گولیاں مار کر ہلاک کیا۔ذرائع کے مطابق حنا کا کزن شکیل اس سے شادی کرنا چاہتا تھا، جو ممکنہ طور پر واقعے کے پس پردہ وجوہات میں شامل ہو سکتا ہے۔ پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے مختلف پہلوئوں پر غور شروع کر دیا ہے۔