اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی رہنما و رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میں اور علی امین گنڈاپور ڈی چوک احتجاج کے حق میں نہیں تھے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین چاہتے تھے کلثوم اسپتال سے ورکرز آگے نہ بڑھیں، تاہم پی ٹی آئی ورکرز ڈی چوک جانے پر بضد تھے۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ہم احتجاج کرنے گئے تھے، گولیوں کا ہمارے پاس کیا علاج ہے؟انہوں نے دعویٰ کیا کہ بیگناہ نوجوانوں کو شہید کیا گیا، احتجاج میں ہمارے 12 کارکن شہید ہوئے۔