اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر علاقوں میں موبائل ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروس جزوی معطل ہے۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے جڑواں شہروں میں موبائل ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروس جزوی معطل ہے۔اس کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں میں وائی فائی پر انٹرنیٹ کی رفتار نہایت سست ہوگئی ہے جبکہ موبائل نیٹ ورک میں بھی خلل ہے۔جس کی وجہ سے شہریوں کو کال ملانے، سوشل میڈیا پر وائس نوٹ،تصاویر،ویڈیوز اپلوڈنگ،ڈاؤن لوڈنگ میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے اب تک کوئی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔