لاہو ر(نیوزڈیسک )این اے 44 اوکاڑہ کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار اشرف سوہنا کی ضمانت ضبط ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق این اے 144 اوکاڑہ کے ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار ریاض الحق نے مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے امیدواروں سے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی ۔اس انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار اشرف سوہنا اس نشست پر بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔ اشرف سوہنا 10 فیصد سے بھی کم ووٹ حاصل کرپائے جس کے باعث ان کی ضمانت ضبط ہوگئی ۔