منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک سعودی اختلافات،سعودی سفیر کا خصوصی انٹرویو،پاکستانی عوام کو خاص پیغام

datetime 11  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ ایم الزہرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات محبت ، بھائی چارے اور اخوت کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، آنیوالے دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، اور سرمایہ کاری میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا، دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے اقدامات قابل تحسین ہیں، ہمارے درمیان کسی مسئلے پر کوئی اختلاف یا غلط فہمی نہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میڈیا پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مبوط اور مستحکم بنانے میں کردار ادا کرسکتا ہے ، دونوں ممالک نے ہمیشہ قیام امن کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے پاکستان کے عوام کی سعودی عرب سے والہانہ محبت سے سب آگاہ ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے خاتمے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کئے ہیں، جب انتہاءپسندوں نے حکومتی رٹ کو چیلنج کیا تو حکومت نے بھی ان کے تمام تر عزائم ناکام بنائے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھ رہا ہے سعودی سفارتخانہ ہمیشہ پاکستانی تاجروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ، پاکستان میں بھی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیںاور سعودی عرب اس حوالے سے اپنا کردار ادا کررہاہے، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ کیا جائیگا، اس مقصد کیلئے جلد پاکستان سعودی عرب بزنس کونسل قائم کی جائیگی۔ سعودی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی تمام اعتدال پسند مسلم ممالک کیلئے خطرہ اور پوری دنیا کیلئے بڑا چیلنج ہے ۔ سالوں پہلے سعودی عرب کے مفتی اعظم نے خود کش حملوں کو حرام قرار دیا تھا، دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، سعودی عرب فرقہ واریت پر یقین نہیں رکھتا، اسلام دشمن عناصر اس کا تشخص خراب کرتے ہیں ، ہم تمام مذہبی جماعتوں اور مکاتب فکر کی شخصیات کا احترام کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے پہلے سے اس خطے اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات قائم تھے ، ہر آڑے وقت میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور یہ دوستی لازوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے مل کر او آئی سی قائم کی اور آج بھی پاکستان کا اس میں اہم کردار ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہفتے سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے ارکان کے دو وفود پاکستان کا دورہ کرینگے اس دوران پارلیمانی وفود کے تبادلے سے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہونگے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان خلیج تعاون کونسل کے تمام ممالک سے آزادانہ تجارت چاہتا ہے اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے ۔ آنیوالے دنوں میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید بلندیوں پر پہنچ جائینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…