لاہور (نیوزڈیسک) طبل جنگ بج گیا،چوہدری محمد سرور کے الزامات،ن لیگ کا بھی کڑا جواب،پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے مسلم لیگ (ن) پر ان کے ووٹروں کے ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کرنے کا الزام لگادیا جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری سرور پر بھی پی ٹی آئی کا رنگ چڑھ گیاہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چوہدری سرور نے اپنے ووٹرز کے ووٹ دوسرے حلقے میں منتقلی کو پری پول دھاندلی قراردیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرینگے۔وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے ان کے الزامات کے جواب میں کہا کہ بلاوجہ معاملے کو دوسرا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے،چوہدری سرور نے بات کو پوری طرح جانے بغیر بیان دیدیا ۔ ان پر بھی پی ٹی آئی کا رنگ چڑھ گیا ہے ۔