کراچی (این این آئی)الیکشن کی گہما گہمی میں پیپلزپارٹی کے ساتھ وہ ہوگیا جس کی کسی کو توقع ہی نہ تھی، پاکستان پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا گیا۔ ہنٹر گجر نامی ہیکر نے ویب سائٹ پر جاگو پاکستانیو جاگو اور پاکستان زندہ باد لکھ دیا۔ہنٹر گجر نامی ہیکر کی جانب سے ویب سائٹ ہیک کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے،گزشتہ روز ہنٹر گجر نے محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ کو بھی ہیک کرلیا تھا۔ جو 24گھنٹے بعد بھی بحال نہ ہوسکی۔ جس کے بعد ہیکرز کی جانب سے اتوار کو پاکستان پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ ہیک کرلیا گیا ہے۔ ہیکرز نے ویب سائٹ پر جاگو پاکستانیوں اور پاکستان زندہ باد لکھا ہے۔