لاہور( این این آئی)این اے 122کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کو عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے پولنگ اسٹیشن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق اس پولنگ اسٹیشن سے مسلم لیگ (ن ) کے سردار ایاز صادق کو 239جبکہ انکے مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار عبد العلیم خان کو 207ووٹ ملے ۔ اسی طرح ذیلی حلقہ پی پی 147میں بھی (ن) لیگ نے فتح سمیٹی جہاں میاں محسن لطیف کو 241اور پی ٹی آئی کے شعیب صدیقی کو 206ووٹ ملے ۔