لاہو ر (نیوزڈیسک)اہم جماعت کو فتح کا یقین،بڑے جشن کی تیاریاں شروع ،حلقہ این اے 122کے لئے ہونے والی ووٹنگ کے نتائج آنے کا آغاز ہوتے ہی لیگی کارکنوں نے جشن کی تیاریاں شروع کر دیں۔کارکنوں نے آتش بازی کا سامان جمع کرنے کے ساتھ مٹھائیوں کی خریداری بھی شروع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے کارکنوں نے مختلف پولنگ اسٹیشنز سے حق میں نتائج آتے ہی خوشی کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے طور پر پیشگی جشن کی تیاریاں شروع کر دیں۔ جشن کے سلسلہ میں آتش بازی کا سامان جمع کیا گیا اور مٹھائیوں کی خریداری شروع کر دی گئی ۔