لاہور( این این آئی)این اے 122ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کے مرحلے دوران کئی ووٹرز کی جیبیں بھی کٹ گئیں ۔ سمن آباد اور گڑھی شاہو میں ووٹ ڈالنے کے لئے قطار بنانے کے دوران اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے آپس میں جھگڑوں کے دوران کئی کارکنوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کر لیا گیا ۔سمن آباد میں ووٹرز کے موبائل فون جمع کرنے والا اجنبی شخص موقع پا کر غائب ہو گیا ۔الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹرز پر پولنگ اسٹیشنز کے اندر موبائل لیجانے پر پابندی تھی ۔ اس پابندی بارے آگاہی نہ رکھنے اور تنہا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے آنے والے ووٹرز کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں موبائل کے ہمراہ پولنگ سٹیشنز کے اندر داخل ہونے سے روکدیا ۔ سمن آباد کے پولنگ اسٹیشن نمبر 258پر چھ ووٹرز باہر کھڑے ایک اجنبی شخص کواپنے موبائل فونز پکڑا کر ووٹ کاسٹ کرنے کےلئے اندر چلے گئے تاہم جب وہ اپس آئے تو مذکورہ شخص ان کے موبائل فون لے کر وہاں سے رفوچکر ہو چکا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں