منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے: تحریری فیصلہ

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی، فیصل واوڈا، شیخ رشید اور صداقت عباسی کے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بری ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ کیس کا ٹرائل چلایا جاتا تب بھی سزا ہونے کے امکانات نہیں تھے، پراسیکیوشن نے موقف اپنایا کہ ہزار سے 12 سو کارکنان نے پولیس پر حملہ کیا، دلچسپ بات نوٹ کی گئی کہ ہزار سے 12 سو افراد کے حملے میں ایک بھی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے پیش کی گئی کہانی میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں، مدعی مقدمہ کے الزامات کو سچ ثابت نہیں کیا جا سکا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی، فیصل واوڈا، شیخ رشید سمیت تمام ملزمان کو بری کیا جاتا ہے، بانء پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے۔عدالت نے کہا کہ شہزاد وسیم اور اسد قیصر کو 24 فروری 2024ء کو کیس سے بری کردیا گیا تھا، فیاض الحسن چوہان، فردوس شمیم، فواد چوہدری اور شبلی فراز کو بھی بری کیا جاتا ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ملزمان کے ضمانتی مچلکے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ آبپارہ میں اگست 2022ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…