لاہور( نیوزڈیسک)حتمی نتائج آنے سے قبل ہی پیپلزپارٹی نے بڑا اعلان کردیا،عوام حیران و پریشان،پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ پی پی 147سے امیدوار افتخار شاہد ایڈووکیٹ نے انتخابی عمل کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے کہا کہ اتھارٹی لیٹرز ہونے کے باوجود ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ اسٹیشنز میں داخلے سے روکا گیا جو حیران کن ہے ۔اس اقدام کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔