اسلام آباد (این این آئی)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وی پی این حرام ہے تو پھر موبائل فون کا استعمال بھی حرام ہے۔چند روز قبل اسلامی نظریاتی کونسل نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کو حرام قرار دیا تھا جس کے بعد ملک میں اس حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی۔دوسری جانب پی ٹی اے نے بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرتے ہوئے وی پی این کی رجسٹریشن آسان بنا دی ہے اس حوالے سے مولانا طارق جمیل نے کہاکہ مجھے تو نہیں پتہ کہ کون سی شرعی کونسل نے فتویٰ دیا ہے، اگر وی پی این حرام ہے تو پھر تو موبائل بھی حرام ہے کیونکہ اس میں وی پی این کے بغیر ہی اتنی چیزیں ہیں دیکھنے کی۔معروف مبلغ اسلام نے کہاکہ میرے خیال میں وی پی این کو حرام قرار دینے سے متعلق فتویٰ صحیح نہیں ہے، میرے خیال میں یہ تنگ ذہنی ہے، یہ درست نہیں ہے۔
وی پی این حرام تو موبائل بھی حرام ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر طارق جمیل کا ردعمل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی مکمل چھٹی کافیصلہ
-
موٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختم
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے
-
8 سالہ اسپیشل بچی کو اسکول لینے جانے کے دوران متعدد بار جنسی درندگی کرنے والا رکشہ ڈرائیور ہلاک
-
بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا اثر، حکومت نے پٹرول بچاؤ مہم کے تحت ملک میں 4 روزہ ورکنگ ویک اور سمارٹ پ...
-
تعلیمی ادارے ہفتے میں دو دن بند، نیا شیڈول جاری
-
نادرا کا یو اے ای، اٹلی اور پرتگال میں مقیم پاکستانیوں کیلیے اہم پیغام
-
’سام سنگ‘ کے سستے فون نے سب کو حیران کردیا
-
کون سے ملازمین وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض لینے کے اہل نہیں؟ اہم خبر
-
پرواز میں خاتون کی نازیبا حرکت، طیارے سے اترتے ہی گرفتار
-
پاکستانی پاسپورٹ پر 9 ممالک کا ویزا فری سفر ممکن
-
جوان افراد میں کینسر تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم ترین وجہ دریافت
-
خوشخبری، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان



















































